اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹوں پر شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

پشاور (اے بی این نیوز) عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ مفت دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سٹیڈیم پہنچے تو تماشائیوں سے ملے اور بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی پشاور آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے لوگ کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہاں کرکٹ کا جنون دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے پشاور میں کرکٹ کی میزبانی کرکے یہاں کے شائقین کو بڑی خوشی دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ مہمان نواز ہیں اور تمام کھلاڑی یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوں گے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے صوبے کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد پشاور میں پی ایس ایل کا میچ بھی ہوگا۔

سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا تاہم آتش بازی کی تیز آوازوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول مہنگا یا سستا؟ وزیراعظم اور نواز شریف کی ملاقات میں اہم مشاورت

متعلقہ خبریں