اہم خبریں

پیٹرول مہنگا یا سستا؟ وزیراعظم اور نواز شریف کی ملاقات میں اہم مشاورت

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے نواز شریف سے لاہور میں جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا تھا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پچپن روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
مزید پڑھیں‌:برطانیہ میں کریک ڈاؤن تیز، ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں