اہم خبریں

یو اے ای میں نیا قانون متعارف، شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پبلک سیفٹی کے نئے قانون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق نئے قانون میں عوامی مقامات اور تقریبات کے لیے نئے حفاظتی اصول جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نیا قانون امارات بھر میں یکم جون سے نافذ العمل ہو گا، جس کے تحت عوامی مقامات اور تقریبات میں محفوظ داخلہ اور باہر نکلنا لازمی ہوگا۔

اماراتی حکام کے مطابق نئے قانون میں عوامی مقامات پر مناسب روشنی اور گنجائش کی حد مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایونٹ کے منتظمین کے پاس آگ بجھانے کا سامان ہونا ضروری ہے۔

حکام نے ہنگامی انخلاء، ابتدائی طبی امداد اور تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو لازمی قرار دیا ہے، جب کہ پرمٹ کے بغیر دھماکہ خیز مواد اور آتش بازی رکھنے پر پابندی ہے۔

اماراتی حکام نے خطرناک یا آتش گیر مادوں کے استعمال اور نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ساحلوں پر مخصوص اوقات میں تیرنے اور ممنوعہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے قانون کی خلاف ورزی پر 500 درہم سے لے کر 10 لاکھ درہم تک کے جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جب کہ ایک ہی سال میں دو بار قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ملین درہم تک ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی فضائیہ کی ناکامی بے نقاب،لڑاکا طیاروں کی تباہی پر بڑا انکشاف

متعلقہ خبریں