اہم خبریں

لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

لکی مروت (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

ابتدائی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت میں دھماکہ آئی ای ڈی یا کواڈ کاپٹر ہو سکتا ہے۔ دھماکہ پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے بھائی کی بیٹری کی دکان میں ہوا۔ دھماکے میں شعیب خان سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے تاہم شعیب خان اور دیگر زخمی فرقان خان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منجی والا چوک میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:مارشل آئی لینڈ کے ٹینکر پر ایران کا خوفناک حملہ، تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں