اہم خبریں

لبنانی حکومت سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔

اپنے بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں ہے اور لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملوں کی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنانی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری ہدایات پر عمل کرے اس سے پہلے کہ ہم مزید اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت نے نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان سیکیورٹی اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
مزید پڑھیں‌:امریکہ کے اندر ہنگامہ، سینیٹر نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

متعلقہ خبریں