اہم خبریں

امریکہ کے اندر ہنگامہ، سینیٹر نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

امریکا (اے بی این نیوز) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شِف نے ایران کے ساتھ جنگ ​​کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے بار بار تبدیل ہونے والے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈم شِف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا گیا ہے تاہم جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ موقف بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا مقصد ہے، جبکہ دوسرا اس کی تردید کرتا ہے۔

ایڈم شیف کے مطابق اس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکی حکومت کی پالیسی میں ابہام ہے۔
مزید پڑھیں‌:رجب بٹ سے متعلق سنسنی خیز خبر،بڑی مشکل میں‌پھنس گئے

متعلقہ خبریں