اہم خبریں

رجب بٹ سے متعلق سنسنی خیز خبر،بڑی مشکل میں‌پھنس گئے

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کے مشہور فیملی بلاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا تنازعات کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے نے اس وقت توجہ حاصل کی جب سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے کہ ایمان فاطمہ کے حمل کے دوران رجب بٹ کا نام سوشل میڈیا کی ایک اور شخصیت سے جوڑا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر رجب بٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ رشتہ ان کی شادی سے پہلے ہی ختم ہو گیا تھا۔

تاہم اب رجب بٹ نے ایک گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ ان سے اپنی اہلیہ سے غلطی ہوئی ہے اور اس پر انہوں نے کھلے عام معافی بھی مانگ لی ہے۔ اس کے مطابق ایمان فاطمہ نے اسے معاف کر دیا ہے۔

رجب بٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی صارفین نے ایمان فاطمہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ کچھ شخصیات نے اس معاملے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
مزید پڑھیں‌:ہنگامی فیصلہ، امریکا نے اسرائیل کو انتہائی خطرناک ہتھیار فراہم کرنے کی اجازت دیدی

متعلقہ خبریں