اہم خبریں

افسوسناک خبر، پیٹرول نہ دینے پر پمپ ملازم جاں بحق

سیالکوٹ (‌اے بی این نیوز) حاجی پورہ روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر کین میں پیٹرول دینے سے انکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں پیٹرول بھرنے کے بعد کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول کا مطالبہ کررہے تھے تاہم پمپ انتظامیہ نے حفاظتی ضابطوں کے باعث کین میں پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔

انکار پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور پمپ پر موجود عملے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:عرب میں امریکی تنصیبات پر ایران کے خطرناک حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

متعلقہ خبریں