اہم خبریں

پیٹرول مہنگا، طالبات کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ ، جانیں تفصیلات

کراچی (اے بی این نیوز) جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں صبح کی کلاسز 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک آن لائن ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے مسائل کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب کراچی یونیورسٹی میں صبح کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، جانیے فی لیٹر کتنی ہوگئی؟

متعلقہ خبریں