اہم خبریں

ایران سے بڑی خبر، صدر کے اہم اعلان کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں ہوں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کو مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا، سوائے اس صورت میں کہ جب ایران پر ان ممالک کی سرزمین سے حملہ کیا جائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر نے اپنے بیان میں پڑوسی ممالک سے حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں پر معافی بھی مانگی ہے۔

ادھر ایرانی صدر کے اعلان کے فوراً بعد دوحہ میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیکیورٹی الارم بج گیا۔

اطلاعات کے مطابق جو آواز سنی گئی وہ ائیر ڈیفنس سسٹم کے میزائل یا ڈرون کو تباہ کرنے کی تھی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایرانی فوج اور ایرانی حکومت کے فیصلے کے درمیان معلومات کی ترسیل میں کوئی تاخیر ہوئی یا نہیں۔ تاہم اس اعلان کے فوراً بعد ایک اور انٹرسیپشن دھماکے کی آواز سنی گئی۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت میں امریکی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ڈیزل مہنگا ہوتے ہی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، جانیں کتنے فیصد بڑھ گئے؟

متعلقہ خبریں