راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مال بردار ٹرین کے کرایوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلوے خود برداشت کرے گا۔
یہ اضافہ 9 مارچ سے تمام مال بردار ٹرینوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر لاگو ہوگا، تاہم اس اضافے کا اطلاق پیشگی بکنگ پر نہیں ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
مزید پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ نے سحری و افطار مشکل بنا دی، صارفین پریشان















