واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایف بی آئی نیٹ ورک پر سائبر حملے میں چینی ہیکرز ملوث ہو سکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ سائبر حملے کے پیچھے چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
تفتیش کاروں کے مطابق ہیکنگ ایف بی آئی کے اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک میں ہوئی۔ حملے کا پیمانہ اور نوعیت واضح نہیں ہے جس کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اس حوالے سے واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی نے 17 فروری کو اپنے نیٹ ورک پر ایک مخصوص سسٹم میں غیر معمولی سرگرمی کا پتہ چلنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔
ایف بی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز نے ایک غیر درجہ بند سسٹم کو نشانہ بنایا جس میں ان افراد کی مواصلاتی معلومات کا ریکارڈ موجود تھا جو ایف بی آئی کی تحقیقات کے دائرہ کار میں ہیں۔
ایف بی آئی نے ہیکرز کے طریقوں کو انتہائی نفیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ حل کرنے اور فرانزک تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کی اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی















