واشنگٹن( اے بی این نیوز ) امریکی صدر کے مطابق ایران میں ایسے حملے کیے جا رہے ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے، اور ان کا مقصد ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر کمزور کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں امریکی فوج نے ایرانی بحریہ کے 24 جنگی جہازوں کو تباہ کر دیا ہے اور ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹمز کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے پاس اب فضائی حملے روکنے کا کوئی نظام باقی نہیں رہا اور اس کی ایئر فورس، نیوی اور ایئر ڈیفنس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو ختم کرنے کے بعد عوام پوچھتے ہیں کہ اب کیا بچا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ایران مضبوط ہے اور وہ مزید جنگ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے امریکی اور اسرائیلی فوجیں مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور یہ اقدام دفاعی اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے ضروری تھا۔
مزید پڑھیں :نئے حملوں کا آغاز، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی















