برسلز (اے بی این نیوز) نیٹو نے ایران کو یورپ کے لیے بھی ممکنہ خطرہ قرار دے دیا، نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ ترکی میں میزائل حملہ سنگین تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آرٹیکل 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، ترکی پر حملے کو ناکام بنانا ظاہر کرتا ہے کہ نیٹو الرٹ تھا۔
نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بننے کے قریب پہنچ گیا ہے اور ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ ایران کے حالات کیسے ختم ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران مستقبل میں خطرہ نہ بنے۔ مارک روٹے کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں امریکا جانتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے، ایران کی صورتحال کے باوجود اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:مری میں پتریاٹہ چیئرلفٹ کا عیدالفطر شیڈول سامنے آگیا















