اہم خبریں

بھارت میں پھنسے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اہم لب کشائی کی

نئی دہلی (اے بی این نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں بھارت میں قیام پر مجبور ہو گئیں۔

اتوار کو سپر 8 مرحلے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھیں اور انہیں متحدہ عرب امارات کے راستے اپنے اپنے ممالک واپس جانا تھا۔ تاہم، ہفتے کے روز امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے خلیجی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی اور ابوظہبی کے مصروف ہوائی اڈوں پر ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔


پروازوں کی منسوخی کے باعث دونوں ٹیمیں ابھی تک بھارت سے نہیں نکلی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم ہمیں اپ ڈیٹ تو دیں، آج، کل یا اگلے ہفتے کے بارے میں کچھ بتائیں۔ پانچ دن گزر گئے۔

دوسری جانب زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بھارت میں محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کو دبئی کے راستے وطن واپس آنا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور اہم ٹرانزٹ روٹس بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران کی فوجی کارروائی کا نیا باب، وعدہ صادق 4 کے 19 ویں مرحلے کا اعلان

متعلقہ خبریں