اہم خبریں

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، جانیں کیا اہم اطلاع جاری ہوئی

ریاض (اے بی این نیوز) پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ شہریوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے متحرک ہیں۔

ترجمان کے مطابق خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ مکمل طور پر فعال ہے جہاں پاکستانی شہری بالخصوص عمرہ زائرین اور پھنسے ہوئے افراد کو ہر ممکن مدد مل سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سفارتی مشنز نے فوری رہنمائی کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ، سعودی عرب اور خلیج میں ہر پاکستانی ہماری ترجیح ہے۔

ایران اسرائیل امریکہ کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی، جس میں سعودی عرب میں موجود شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے، سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات جاری کرنے سے گریز کرنے اور ہوائی سفر کے لیے ایئرپورٹ جانے سے قبل فلائٹ شیڈول حاصل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
مزید پڑھیں‌:افغان طالبان کی ایمونیشن سپورٹ کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا گیا، جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں