پیرس (اے بی این نیوز) فرانس نے امریکی افواج کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اڈے استعمال کرنے کا حق دے دیا۔
الجزیرہ کے مطابق فرانس کا استدلال ہے کہ اس عارضی اقدام سے خلیج میں شراکت داروں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
فرانسیسی جوائنٹ ڈیفنس اسٹاف کے ایک اہلکار نے کہا کہ فرانس نے ملک میں مخصوص اڈوں پر امریکی طیاروں کی عارضی موجودگی کی اجازت دے دی ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف اپنی مشترکہ مہم چلا رہا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ “سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے، فرانس نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ وسائل ایران میں امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں کسی بھی طرح سے حصہ نہ لیں بلکہ خطے میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کے لیے وقف رہیں۔”
اس سے قبل برطانیہ نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ایران پر براہ راست حملوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔
برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے امریکہ کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی افواج حملہ آور کے طور پر جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہیں، صرف دفاعی مدد فراہم کر رہی ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ امریکی فوجی اڈے استعمال کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سونا سستا ہو گیا















