لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتانوں کو شامل کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔
عاقب جاوید اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی میں برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ علیم ڈار نے 3 روز قبل سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:خلیج میں امریکی آئل ٹینکر پر حملہ؟ ایرانی سرکاری میڈیا کا بڑا دعویٰ















