اہم خبریں

آبنائے ہر مز میں بڑی جنگ شروع ہو نے جا رہی ہے،جا نئے تفصیلات

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )واشنگٹن سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں امریکا نے آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی تیل سپلائی پر خدشات کے پیش نظر امریکی قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ سمندری راستوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو آبنائے ہرمز میں گزرنے والے کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے جہاز بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تجارت متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی شپنگ روٹس کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جہازوں کی انشورنس کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کے لیے امریکی مالیاتی ادارہ معاونت فراہم کرے گا تاکہ عالمی منڈی میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں :ایران نے طویل جنگی حکمت عملی اپنالی،مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقے میں سینکڑوں میزائلوں کو داغ دیا

متعلقہ خبریں