اسلام آباد(ا ے بی این نیوز) حکومت پاکستان نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں ہائی الرٹ جاری، بڑی خبر سامنے آ گئی















