اہم خبریں

وزیراعظم کی موجودہ صورتحال پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور موثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو آذربائیجان کے راستے بحفاظت پاکستان واپس لایا جائے، وزارت خارجہ برادر ملک کی حکومت سے فوری رابطہ کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستانی افواج بہترین طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور موثر حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں‌:ہوا کیا پاکستان کے ساتھ؟ سیمی فائنل سے باہر اور نیوزی لینڈ آگے بڑھ گیا

متعلقہ خبریں