اہم خبریں

ہوا کیا پاکستان کے ساتھ؟ سیمی فائنل سے باہر اور نیوزی لینڈ آگے بڑھ گیا

پالیکال (اے بی این نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ کے گروپ 2 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پالے کیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا جب کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 رنز تک محدود کرنا پڑا۔

تاہم پاکستانی ٹیم سری لنکا کو روکنے میں ناکام رہی جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہوا جب کہ اس نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنا رن ریٹ بہتر کیا۔

پاکستان کو سپر ایٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کے خلاف برطانیہ کا سخت مؤقف، میدان میں شامل

متعلقہ خبریں