اہم خبریں

حادثاتی طور پر جدہ پہنچ گئے، بنگلادیشی سابق کپتان کی غیر متوقع آمد، جانیے

جدہ (اے بی این نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ میں ہزاروں مسافروں کے ساتھ جدہ ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔

ایک بیان میں مشفق الرحیم نے کہا کہ چند روز قبل عمرہ کرنے سعودی عرب آیا تھا، اب واپس بنگلہ دیش جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمرہ ادا کیا ہے، میں دبئی کے راستے اپنے وطن واپس جا رہا تھا، میں نے اڑان بھری لیکن تمام پروازیں جدہ پہنچ گئیں۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اب میں ہزاروں مسافروں کے ساتھ جدہ ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔
مزید پڑھیں‌:بریکنگ نیوز:کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں