اہم خبریں

بریکنگ نیوز:کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

کراچی (اے بی این نیوز) کلفٹن دہلی کالونی کے قریب ایک مارٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع مارٹ میں لگنے والی آگ پر 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر مارٹ، 3 منزلوں پر پارکنگ اور 10 منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، اہم امور پر اتفاق رائے کی اطلاعات، جانیے

متعلقہ خبریں