تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں مارے گئے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے اور ایران کے دفاعی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم نے اپنے کچھ کمانڈرز کو کھو دیا ہو لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ امریکی اسرائیلی حملہ بلا اشتعال، غیر قانونی اور مکمل طور پر بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔ ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ ایک دفاعی آپریشن ہے، جو ہمارا جائز اور قانونی حق ہے۔ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا تلخ تجربہ ہے اور وہ اپنے دفاع میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پاک افغان کشیدگی پر یورپی یونین کا اہم مؤقف سامنے آ گیا















