دبئی (اے بی این نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نے سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک 4 سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کی اور کینیڈا کے یوراج سمارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف سنچری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں 3 سنچریوں کا ریکارڈ قائم کیا۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کی جس سے یہ تعداد 4 ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں 2 سے زیادہ سنچریاں نہیں بنائی گئی تھیں۔ 2007 میں کھیلے گئے افتتاحی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری اسکور کی گئی تھی جبکہ 2009 میں کوئی سنچری نہیں بنائی گئی۔
2010 میں دو سنچریاں اور 2012 میں ایک سنچری بنائی گئی جبکہ 2014 اور 2016 کے ایڈیشن میں دو سنچریاں اسکور کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2021 میں ایک سنچری اور 2022 میں دو سنچریاں اسکور ہوئیں جب کہ 2024 میں کوئی سنچری نہیں بنائی گئی۔
مزید پڑھیں:آپریشن غضب للحق کے غضبناک حملے جاری، ایمونیشن ڈپو اور پٹرولیم کے بڑے ذخائر اڑاکر رکھ دیئے،دیکھئے ویڈیو















