ننگر ہار (اے بی این نیوز)پاک افغان آپریشن غضب للحق کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور ردعمل دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک ایمونیشن ڈپو اور پٹرولیم کے بڑے ذخائر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور صرف عسکری نوعیت کے اہداف کو ٹارگٹ کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ فورسز مکمل الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، کل کا میچ فیصلہ کن















