اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگز لگانے کی آخری تاریخ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔ یہ وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کے لیے دیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 5 مارچ تک اپنی موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگز کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ایم ٹیگ سنٹرز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جہاں مختلف مراکز پر 24، 12 اور 8 گھنٹے کی شفٹوں میں کام جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل 8,928 موٹر سائیکلوں کو ٹیگ کیا گیا ہے، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2,069 موٹر سائیکلوں کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ اب تک کل 238,080 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔
عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایم ٹیگ کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں، بائیکس اور آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے۔ تمام اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کو بھاری نقصان،متعدد چیک پوسٹیں تباہ، دشمن پسپا















