اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی،پاکستان کا موثر جواب

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور ذمہ دارانہ کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھا اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، شدید اور مؤثر جواب دیا۔وزارت کے مطابق افغان طالبان نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیکٹرز میں جارحیت کی، جس پر پاکستانی فورسز نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے علاقوں میں بھرپور کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے صورتحال کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے سرحد پر فائرنگ کی، تاہم پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں