ژوب ( اے بی این نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کامیاب آپریشن انجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کلیئرنس آپریشن 24 فروری کے سابقہ آپریشن کے تناظر میں کیا گیا، جس میں 8 فتنہ الخوارج ہلاک ہوئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا اور کارروائی کے دوران علاقے میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا گیا۔
ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کی موجودگی علاقے میں امن و امان کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی۔ ژوب میں جاری یہ سینی ٹائزیشن آپریشن دہشتگردوں کے خاتمے اور مقامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہو گا، محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کر دی،جا نئے تاریخ















