اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر لگائے گئے اعتراضات دور کر دیے گئے۔ عدالت نے اپیلوں کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دو متفرق درخواستیں بھی منظور کر لیں، ان میں مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست اور اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست شامل تھیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد اب دونوں اپیلیں باقاعدہ سماعت کے مرحلے میں داخل ہوں گی، جہاں سزا کے خلاف قانونی نکات پر دلائل دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا

متعلقہ خبریں