اہم خبریں

عازمین حج کے لیے اہم حکومتی اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل بروز اتوار کو روانہ ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت پشاور سے جانے والے عازمین کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت آنے والے عازمین کو پشاور ائیرپورٹ سے روانہ کیا جائے گا۔

اس سال تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ پچھلے سال حج سے محروم ہونیوالے عازمین کو اس سال بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی شامل ہیں۔

تاہم اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے گزشتہ سال عازمین حج سے اضافی رقم کا مطالبہ کیا ہے، جس نے متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔
مزید پڑھیں‌:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں