اہم خبریں

نمبر پلیٹس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری، جانیں اہم تفصیلات

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت اب شہریوں کے لیے سرکاری طور پر جاری کردہ نمبر پلیٹس لگانا لازمی نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹس کسی بھی نجی دکان یا مجاز دکاندار سے حاصل کر سکتے ہیں تاہم شرط یہ ہے کہ پلیٹ کا ڈیزائن، سائز اور فارمیٹ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہو۔ ایک پلیٹ جو مکمل طور پر تجویز کردہ ڈیزائن کے مطابق ہو اسے قانونی سمجھا جائے گا۔

مزید برآں، ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے اصل سرکاری نمبر پلیٹ کا مطالبہ نہ کریں اور نہ ہی اس بنیاد پر چالان جاری کریں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور نمبر پلیٹس کی دستیابی کے مسائل کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، بڑا سانحہ ٹل گیا

متعلقہ خبریں