فلپائن (اے بی این نیوز) جنوبی صوبوں داواؤ ڈی اورو اور داواؤ اورینٹل میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے کل رات دیر گئے صوبہ داواؤ ڈیل سور کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں سے ٹکرانے والے مٹی کے تودے کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔
ریڈ کراس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گورڈن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکام علاقے کے رہائشیوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
شہر کے فائر اسٹیشن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے کہ جمعے کی صبح ڈیواؤ اورینٹل کے ماٹی سٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی ملبے تلے دب گئے۔
رچرڈ گورڈن نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سوریگاو ڈیل سور، داواؤ ڈی اورو اور داواؤ اورینٹل کے رہائشی متاثر ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ صوبوں میں ریڈ کراس کے مقامی دفاتر ہائی الرٹ پر ہیں اور مسلسل نگرانی اور تیزی سے ردعمل کی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور















