کراچی (اے بی این نیوز) سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔
ہفتے کو سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان نے بھی اس کی حمایت کی جبکہ ایم کیو ایم نے مخالفت کی۔
اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور اٹل حصہ ہے اور رہے گا۔ سندھ کو تقسیم کرنے یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش تاریخ، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی تصور کی جائے گی۔ ایسی کوئی بھی کوشش قومی یکجہتی اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ ہے۔
قرارداد میں ایوان کی جانب سے سندھ کو تقسیم کرنے یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کسی بھی سازش کی سختی سے مذمت کی گئی ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور رہے گا۔
مزید پڑھیں:شیکھر دھون نے چپکے سے رچا لی دوسری شادی، ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا















