اہم خبریں

پی ٹی آئی سے ڈیل کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا اہم انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈیل کی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ ہی میز پر ڈیل کا آپشن ہے۔

انہوں نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا کہ ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے کیس میں ہوا۔
مزید پڑھیں‌:تین بڑی پارٹیوں نے سر جوڑ لیے، مکمل حمایت کا اعلان، جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں