اسلام آباد (اے بی این نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے امن کے قیام کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اور قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی سینیٹر کا جاپان کے حوالے سے فیصلہ درست قرار،جانیںتفصیلات















