امریکا (اے بی این نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اس تناظر میں یورپ میں امریکی طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 دن کا وقت دیا تھا۔
دوسری جانب ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنائیں گے۔
ایران پر محدودحملوں کی خبروں پر ایک برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں:این سی سی آئی اے کی نئی بھرتیوں سےمتعلق درخواست وزارت داخلہ کو جمع















