اہم خبریں

بنگلہ دیش کے حوالے سے پی سی بی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی جب کہ پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جولائی 2025 کے بعد یہ پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا، جب بنگلہ دیش نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نے مئی اور جون 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جسے پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں 3-0 سے جیتا تھا۔
350 عمرہ زائرین کی پرواز منسوخ، مشکلات بڑھ گئیں، جانیں تفصیلاتمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں