اہم خبریں

المناک ٹریفک حادثہ ، 18 افراد جان سے گئے

مصر (اے بی این نیوز) ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر ماہی گیر ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مسافر بس میں سوار ماہی گیر ساحلی بندرگاہ پورٹ سعید میں ایک فش فارم پر کام کرنے جا رہے تھے۔

سرکاری وکیل نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان، انجکشن لگانے کا شیڈول سامنے آگیا،جا نئے جیل میں یا ہسپتال میں لگا یا جا ئے گا،حکومت نے بتا دیا

متعلقہ خبریں