اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 250 ملین روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کھلاڑیوں کو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرنے کے بجائے غیر معیاری رہائش دی گئی اور انہیں ایک گھر میں ٹھہرایا گیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی میں اس بدانتظامی کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ پی ایس بی نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ادھر آسٹریلیا سے آج رات وطن پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللہ نے بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران پی ایچ ایف کی مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا۔
انہوں نے پی ایچ ایف انتظامیہ کو واضح پیغام دیا کہ ایسا رویہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی کھلاڑیوں کی غیر معیاری رہائش کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے۔
کھلاڑیوں کو ہوٹل کے بجائے ایک گھر میں ٹھہرایا گیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رہائش شہر سے ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر تھی۔
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کھلاڑیوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی صحت،تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پانچ مطالبات سامنے آگئے،جا نئے تفصیلات















