لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک، کے مطابق سنگل شفٹ والے سکول پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1 بجے بند ہوں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 8:30 بجے سے دن 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے سے شروع ہو گی اور دوپہر 12:30 بجے ختم ہو گی۔ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی، جمعہ کو دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ لڑکیوں کے سکولوں میں اوقات کار 15 منٹ پہلے ہوں گے۔

اسی دوران، پنجاب حکومت نے رمضان کے دوران دکانوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز، نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں دکانیں بلا روک ٹوک کھلی رہیں۔
مزید پڑھیں:احسن اقبال کی بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیر اعظم سے ملاقات













