اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں، نئی قیمتوں کا اطلاق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج، فیض آباد فلائی اوور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات















