اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مقیم افغان شہریوں کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا گیا، پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ مشکوک شناختی کارڈز کی جانچ اور تصدیق کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ اوز کو پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں سے پوچھ گچھ اور ان کے ریکارڈ کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی تصدیق کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔
ایس ایچ اوز کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کے ریکارڈ کی بیک ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ علاقوں میں مقیم ویزہ رکھنے والے افغان شہریوں کی نقشہ سازی کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قانونی ویزوں پر افغان شہریوں کی نقشہ سازی کے ذمہ دار ہوں گے۔
مزید پڑھیں: خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لئے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں، پی ٹی آئی















