اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا بڑھتا احتجاج، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کوسیل کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرتے ہوئے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔نادرا چوک، فیصل چوک، سیکرٹریٹ چوک اور شاہپور کے علاقوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بری امام کراس، نیو مارگلہ روڈ اور میرٹ چوک کو بھی سیل کر کے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مختلف مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ وفاقی پولیس کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آئی نائن، جی 13، بہارہ کہو اور او ڈی 12 سے آنے والی ٹریفک کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مرکزی جی ٹی روڈ کوبلاک کر دیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں،عمران خان کے حق میں نعرے

متعلقہ خبریں