راولپنڈی (اے بی این نیوز)اسلام آباد راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند کر دی گئی۔ میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: قطر کا پاکستانیوں کیلئے10سالہ ویزہ پروگرام کا آغاز















