کوٹ مومن (اے بی این نیوز)مین لاہورسرگودھا روڈ، سلطان کنکریٹ کے سامنے ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب برات میں شامل گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ہائی وے پٹرول نے حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے کی بجلی بند کروائی تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔
حادثے کے بعد پولیس نے موقع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:خوشخبری،قطر کی نئی ویزا اسکیم کا اعلان، جانیں اہم تفصیلات















