نیپال (اے بی این نیوز) نیپالی سینما کے نامور فنکار سنیل تھاپا دل کا دورہ پڑنے سے 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نیپالی اداکار سنیل تھاپا 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ناروک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
اسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ اداکار کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ چل بسے۔ ای سی جی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت کی اصل وجہ دل کا دورہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا کا شمار نیپالی فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے کئی دہائیوں تک نیپالی، بالی ووڈ اور بھوجپوری فلموں میں نمایاں کام کیا۔ ان کے فلمی کیریئر میں 300 سے زیادہ نیپالی فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ہندی اور تامل پروڈکشنز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی















