تہران (اے بی این نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں فوجی اڈے کے کمپلیکس میں اچانک آگ بھڑک گئی۔ یہ واقعہ ملٹری جوائنٹ اسٹاف سے منسلک کمپلیکس کے اندر موجود لکڑی کے کارخانے میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور حادثے میں کسی کے جاں بحق ہونے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:چین سے بری خبر آگئی، جانی نقصان کی اطلاعات















