خوشاب (اے بی این نیوز)خوشاب شہر اور گردونواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی تھی اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے کے فوری بعد ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا، جبکہ حساس عمارتوں کا معائنہ بھی شروع کیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
مزیدپڑھیں:مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی















